Skip to main content

Posts

Showing posts from September, 2016

بھارتی فوج فی الحال سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت نہیں رکھتی: جاپانی میگزین

بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ بدنامی کا سبب بن گیا۔ جاپانی میگزین نے بھارتی دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔ جاپانی میگزین نے کا دعویٰ ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے لیے جس قسم کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے وہ بھارتی فوج کے دسترس میں نہیں ہیں۔  ٹوکیو: (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ دنیا بھر میں بھارتی فوج کی جگ ہنسائی کا ساماں بن گیا۔ جاپانی میگزین نے بیچ چوراہے بھارتی دعوے کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ دی ڈپلومیٹ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ فی الحال بھارتی فوج ایسے کسی سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی۔ میگزین کے مطابق پاکستانی کی فضائی سیکیورٹی بہت  ایڈوانس ہے جبکہ سرجیکل اسٹرائیک کے لیے جس قسم کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے بھارتی فوج کو ابھی ان ہتھیاروں تک رسائی نہیں ہے۔ میگزین نے پاکستانی میزائیل سسٹم کی موجودگی میں  کشمیر جیسے حساس مقام پر سرجیکل اسٹرائیک کو نا ممکن قرار دیا۔ 

J-31 اسٹیلتھ جنگی طیارہ جس نے امریکا کی نیندیں اڑادیں

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا اسٹیلتھ طیارہ ’’ایف سی 31 جرفالکن‘‘ (FC-31 Gyrfalcon) عرف ’’جے 31‘‘ (J-31)، جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں  چین کو امریکا کے قریب تر لے آیا ہے کیونکہ اسے صحیح معنوں میں امریکی F-35 ’’جوائنٹ اسٹرائک فائٹر‘‘ (جے ایس ایف) کا مدمقابل کہا جاسکتا ہے۔ 35-F اب تک اس کا دوسرا پروٹوٹائپ آزمائشی پروازیں کرچکا ہے اور توقع کی جارہی ہے   کہ چینی فضائیہ میں اس کی شمولیت کا سلسلہ 2022 شروع ہوجائے گا۔ ذرائع ابلاغ سے یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ اس کا سب سے پہلا ممکنہ خریدار   پاکستان ہوگا لیکن ایسی غیر مصدقہ اطلاعات بھی موجود ہیں کہ اس منصوبے میں پاکستانی انجینئر اور سائنسدان بھی چینی ٹیم کے ساتھ شریک ہیں۔ یہ بات اس لیے بھی قرینِ قیاس ہے کیونکہ ایف سی ون (FC-1) منصوبے کو ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘ (JF-17 Thunder) کے طور پر کامیابی سے ہمکنار کرنے میں   پاکستانی ماہرین نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ’’تھنڈر‘‘ صرف   چین ہی میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی مقامی طور پر (پی اے سی کامرہ میں) تیار کیا جارہا ہے۔ ...

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ہر قدم اﷲ کے حکم اور نبی اکرمﷺ کی سیرت کے مطابق اٹھے۔ آرمی چیف کے زبردست بیان نے ملت اسلامیہ کے دل جیت لئے

Add caption ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ہر کام اللہ ااور اس کے رسولﷺ کے حکم کے مطابق  اٹھے، آرمی چیف اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ چند سال پہلے ہم روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کا شکار تھے۔ دِفاعی تنصیبات سمیت ملک کا کوئی حصہ ُدشمن کی زَد سے محفوظ نہیں تھا۔ ملک کے کئی حصوں میں ریاستی عملداری عملی طور پر ختم ہو چکی تھی۔ شمالی وزیرستان دہشتگردوں کی آماجگاہ تھا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں مختلف حلقوں میں شکوک و شُبہات عام تھے۔ لیکن مجھے اُس وقت بھی بحیثیت سپہ سا لا ر ، افواجِ پاکستان کی صلاحیت اور عزم پر پورا یقین تھا۔ پاک فوج کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن ضرب عضب کا نام ہم نے رسوُل اللہﷺ کی تلوار سے اِس لئے منسوب کیا تھا کہ اپنی بقاء کی اِس جنگ میں ہمارا ہر قدم اﷲ کے حکم اور نبی اکرمﷺ کی سیرت کے مطابق اٹھے۔ یہ تلوار صرف مظلوموں اور معصوموں کے دِفاع اور فساد فی الارض کے خاتمے کے لئے اُٹھ سکتی ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی صورت میں ہم نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے بِلا امتیاز خاتمے کا ج...

امریکی وفد کو بغیرتلاشی دیے چین میں داخلے کی اجازت نہیں ملی

امریکی وفد کو بغیرتلاشی دیے چین میں داخلے  کی اجازت نہیں ملی چین میں امریکی صدربارک اوباما کےسرکاری وفد کی  چینی سیکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی  معاملے   نمٹنے تک امریکی صدر اپنے جہاز میں ہی بیٹھے رہے جی 20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس چین میں آج سے   شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے امریکی صدر   اپنے وفد کے ہمراہ چین کے شہر ”ہانگژو” پہنچے تھے تو   امریکی صدر کے وفد نے حفاظتی حصار توڑ کر بغیر   سیکیورٹی ک لیئرنس دیے بغیرگذرنے کی کوشش کی  جس پر چینی حکام نے انہیں روکا اور چینی قوانین کی   پابندی کرنے کی تاکید اور بہ صورت دیگرسخت قوانین کی   زد میں لانے کی تنبیہ بھی کی۔ جس کے بعد امریکی وفد میں شامل ایک ایک شخص نے   خود کو چین کے قوانین کے تحت سیکیورٹی کلیئرنس کے   لیے پیش کیا یہ سارا عمل امریکی صدر کی موجودگی   میں ہوا اس دوران امریکی صدر اپنے طیارے میں ہی بیٹھے   رہے۔

جنرل راحیل شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،نریندرمودی اور بھارتی خفیہ ایجنسی کو خطرناک نتائج سے آگاہ کردیا

گلگت(نیوزڈیسک)جنرل راحیل شریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،نریندرمودی اور بھارتی  خفیہ ایجنسی کو خطرناک نتائج سے آگاہ کردیا، پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف   نے دو ٹوک الفاظ میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور خفیہ ایجنسی را کو متنبہ کیا ہے کہ   ہم اپنے دشمنوں اور ان کی چالوں کو سمجھتے ہیں۔ مودی ہو یا را سن لیں، ہماری   سرحدیں محفوظ ہیں۔ ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ملکی سلامتی کیلئے آخری   حد سے بھی آگے جائیں گے۔ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ ہمارے ملک کی سرحدیں   محفوظ ہیں۔ پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ہم بالکل صحیح سمت پر جا رہے   ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے طوفان پر جس طرح قابو پایا اس طرح کوئی قابو نہ پا سکا۔ فوج سب کے بھلے کیلئے کام کر رہی ہے۔ دنیا کچھ بھی سمجھے یہ ہمارے بقاء کی جنگ ہے، ہم اسے اس طریقے سے ہی لڑیں گے۔ جنرل راحیل شریف کا گلگت میں سی پیک منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی سیکیورٹی کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔ سی پیک کے لیے سپیشل سیکیورٹی ڈویڑن کم ترین وقت میں بنا لیا گی ہے۔ را...