امریکی وفد کو بغیرتلاشی دیے چین میں داخلے
کی اجازت نہیں ملی
چین میں امریکی صدربارک اوباما کےسرکاری وفد کی چینی سیکیورٹی اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی معاملے نمٹنے تک امریکی صدر اپنے جہاز میں ہی بیٹھے رہےجی 20 ممالک کے سربراہان کا اجلاس چین میں آج سے شروع ہو رہا ہے جس میں شرکت کے لیے امریکی صدر اپنے وفد کے ہمراہ چین کے شہر ”ہانگژو” پہنچے تھے تو امریکی صدر کے وفد نے حفاظتی حصار توڑ کر بغیر سیکیورٹی کلیئرنس دیے بغیرگذرنے کی کوشش کی جس پر چینی حکام نے انہیں روکا اور چینی قوانین کی پابندی کرنے کی تاکید اور بہ صورت دیگرسخت قوانین کی زد میں لانے کی تنبیہ بھی کی۔جس کے بعد امریکی وفد میں شامل ایک ایک شخص نے خود کو چین کے قوانین کے تحت سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے پیش کیا یہ سارا عمل امریکی صدر کی موجودگی میں ہوا اس دوران امریکی صدر اپنے طیارے میں ہی بیٹھے رہے۔
Comments
Post a Comment