بھارت کا سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ بدنامی کا سبب بن گیا۔ جاپانی میگزین نے بھارتی دعوؤں کو بے نقاب کر دیا۔ جاپانی میگزین نے کا دعویٰ ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک کے لیے جس قسم کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے وہ بھارتی فوج کے دسترس میں نہیں ہیں۔
ٹوکیو: (ویب ڈیسک) بھارت کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کا جھوٹا دعویٰ دنیا بھر میں بھارتی فوج کی جگ ہنسائی کا ساماں بن گیا۔ جاپانی میگزین نے بیچ چوراہے بھارتی دعوے کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔ دی ڈپلومیٹ کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ فی الحال بھارتی فوج ایسے کسی سرجیکل سٹرائیک کی صلاحیت ہی نہیں رکھتی۔ میگزین کے مطابق پاکستانی کی فضائی سیکیورٹی بہت ایڈوانس ہے جبکہ سرجیکل اسٹرائیک کے لیے جس قسم کے ہتھیاروں کی ضرورت ہے بھارتی فوج کو ابھی ان ہتھیاروں تک رسائی نہیں ہے۔ میگزین نے پاکستانی میزائیل سسٹم کی موجودگی میں کشمیر جیسے حساس مقام پر سرجیکل اسٹرائیک کو نا ممکن قرار دیا۔
Comments
Post a Comment