Skip to main content

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ہر قدم اﷲ کے حکم اور نبی اکرمﷺ کی سیرت کے مطابق اٹھے۔ آرمی چیف کے زبردست بیان نے ملت اسلامیہ کے دل جیت لئے

Add caption

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ہر کام اللہ ااور اس کے رسولﷺ کے حکم کے مطابق 

اٹھے، آرمی چیف


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ چند سال پہلے ہم روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کا شکار تھے۔ دِفاعی تنصیبات سمیت ملک کا کوئی حصہ ُدشمن کی زَد سے محفوظ نہیں تھا۔ ملک کے کئی حصوں میں ریاستی عملداری عملی طور پر ختم ہو چکی تھی۔ شمالی وزیرستان دہشتگردوں کی آماجگاہ تھا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے بارے میں مختلف حلقوں میں شکوک و شُبہات عام تھے۔ لیکن مجھے اُس وقت بھی بحیثیت سپہ سا لا ر ، افواجِ پاکستان کی صلاحیت اور عزم پر پورا یقین تھا۔ پاک فوج کے سربراہ نے اپنے بیان میں کہا
کہ آپریشن ضرب عضب کا نام ہم نے رسوُل اللہﷺ کی تلوار سے اِس لئے منسوب کیا تھا کہ اپنی بقاء کی اِس جنگ میں ہمارا ہر قدم اﷲ کے حکم اور نبی اکرمﷺ کی سیرت کے مطابق اٹھے۔ یہ تلوار صرف مظلوموں اور معصوموں کے دِفاع اور فساد فی الارض کے خاتمے کے لئے اُٹھ سکتی ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کی صورت میں ہم نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے بِلا امتیاز خاتمے کا جو عمل دو سال پہلے شروع کیا تھا اُس نے اپنے طے شدہ فوجی اہداف حاصل کر لئے ہیں اور آج وطن عزیز کا کوئی بھی علاقہ سبز ہلالی پرچم کے سائے سے محروم نہیں ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہاکہ آپریشن ضرب عضب کے آغاز سے اب تک ہمارے بہادر جوانوں نے پورے ملک میں 19000سے زائد آپریشنز کے ذریعے دہشت گردی پر قابو پایا ہے۔ کامیابیوں کے اِس لمبے سفر میں فوج کے ساتھ رینجرز، ایف سی، پولیس اور لیویز نے بیش بہا قُربانیاں پیش کی ہیں۔ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوںنے اِن کامیابیوں میں انتہائی اہم کِردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضرب عضب کی کامیابی تینوں مسلح افواج کے درمیان بے مثال تعاون کا نتیجہ ہے۔ بالخصوص پاک فضائیہ آپریشن کے ہر مرحلے پر پاک فوج کے شانہ بَشانہ رہی۔ مسلح افواج کا یہ باہمی ربط ہمارا بیش قیمت اَثاثہ ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

راحیل شریف نے پاکستانی نوجوانوں کو بڑا پیغام دے دیا

ہم پاکستان کے لئے ہر حد کراس کر سکتے ہیں آپ کے اندر تین چیزیں ہونی چاہئیں۔۔۔راحیل شریف نے پاکستانی نوجوانوں کو بڑا پیغام دے دیا اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے مودی ہو، را ہو یا کوئی بھی ہومیں آپ کو یقین سے بتا سکتا ہوں کہ  پاکستان کی سرحدوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ سرحدوں کی حفاظت پر پاکستان آرمی کھڑی ہے ہم اپنے دشمن کی چالوں کو اچھے طریقے سے سمجھ چکے ہیں اور ان کا توڑ کریں گے۔ ہم وطن کے دفاع میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے وطن کے دفا ع کے لئے ہر حد تک جائیں گے بلکہ ہر حد کراس بھی کریں گے۔ راحیل شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے ، اپنے ٹیلنٹ کو آگے لے کر چلیں اور پیچھے مڑ کر کبھی نہ دیکھیں۔ آپ نے کہا کہ میں ہمیشہ تین سی (c’s) پر زور دیتا ہوں کہ ان کو اپنے ذہن میں رکھیں اور ان کو اپنے ساتھ لے کر چلیں ۔ کریکٹر، کریج اور کمپیٹنس جنرل راحیل شریف نے نو...

Pakistan Army inducts LY-80 Surface to Air Missile System.

LY 80 system capable of tracking, destroying targets at low and medium altitude; COAS says system to increase army’s response capability to current, emerging threats RAWALPINDI: The Pakistan Army has inducted low to medium altitude air defence system (Lomads) LY 80 in its air defence system.According to the Inter-Services Public Relations (ISPR), Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa was the chief guest at the induction ceremony held at the Army Auditorium. The LY 80 is a Chinese mobile air defence system capable of tracking and destroying variety of aerial targets at longer ranges flying at low and medium altitudes.  The COAS said that LY 80 Lomads increases the army’s response capability to current and emerging air defence threats. Earlier on arrival, the army chief was received by Commander Army Air Defence Command Lieutenant General Muhammad Zahid Latif Mirza. The HQ16A (LY-80) SAM components comprise a searching radar vehicle, command vehicle, ...

Suicide Bomber hailed from Afghanistan. Entered through Torkham Border a...

Suicide Bomber hailed from Afghanistan. Entered through Torkham Border and I brought him to Lahore.  لاہور دھماکے کے گرفتار سہولت کار کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔