الطاف حیسن نے پچھلے 24 سال سے پاکستان میں قدم تک نہیں رکھا۔ ان 24 سالوں میں کراچی میں جتنے قتل، اغواء اور بھتہ خوری کی وارداتیں ہوئیں وہ کس نے کیں ؟؟
لطاف حسین نے جو تقریر کی اس پر سینکڑوں لوگوں نے تالیاں بجائیں۔ " پاکستان مردہ باد " کے نعرے لگائے اور ایک ٹی وی چینل پر حملہ کیا۔ وہ اتنے ہی بڑے مجرم ہیں جتنا کہ الطاف حسین۔ وہ آسمان سے اترے تھے کیا ؟؟ یہ رابطہ کمیٹی نامی چیز کیا بلا ہے جس کے بل پر الطاف حسین کراچی کو کنٹرول کر رہا تھا؟؟؟فاروق ستار صاحب فرماتے ہیں کہ" قائد تحریک کے اس بیان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں آج فرمایا کہ بانی تحریک کے اس بیان سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہیں میڈیا اینکرز نے جان مار لی لیکن فاروق ستار الطاف حسین کے بیان کی مذمت کرنے پر تیار نہیں۔ ان کو غدار کہنے پر تیار نہیں اور الطاف حسین مردہ باد کا نعرہ لگانے پر تیار نہیں ۔کیا واقعی ہماری عدلیہ اور حکومت وقت ان کے اس فریب میں آجائیگی ؟؟؟ یا ۔۔۔۔۔۔ ؟؟؟ ( سنا ہے ابھی تک ریاست کی طرف سے ان کے خلاف ایف آئی آر تک نہیں کاٹی گئی ہے )
Comments
Post a Comment