مکہ مکرمہسعودی حکومت نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ حج کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوششیں سختی سے کچل دی جائیں گی اور حج کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر قسم کے مظاہروں کو روک دیا جائے گا ،حج عبادت ہے ،یہ افراتفری پھیلانے یا اسلام کے منافی کسی بھی کام کا موقع نہیں ، بد امنی پیدا کرنے کے خواہشمند عناصر اپنے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ، مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مختص مقامات پر کسی بھی جگہ جلوس نکالنا سختی سے منع ہے ۔ سعودی گزٹ ‘‘کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پبلک سیکیورٹی کرنل عثمان المعراج نے کہا ہے کہ افراتفری پیدا کرنے کے خواہشمند اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے، حج کے موقع پر مثالی امن و امان برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ، ہماری قیادت نے ہمیں عازمین حج کی خدمت کرنے کا حکم دیا ہے اور ہم یہ فریضہ انجام دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی قیادت نے حج سے متعلقہ کسی بھی جگہ پر جلوس نکالنے سے روک دیا ہے اور اس سلسلے میں ہمیں واضح ہدایات دی ہیں ۔ دریں اثنا سعودی وزارت حج نے تمام محکموں کے درمیان بہتر کوآرڈی نیشن کے ذریعے مناسک کی پر امن اور آرام دہ طور پر ادائیگی کے لئے جامع پلان پر عمل در آمد شروع کر دیا ہے ، حجاج کرام کے گروہوں کی ایک سے دوسری جگہ نقل و حرکت کے دوران ان کے راستوں کی مانیٹرنگ کے لئے خصوصی کیمرے نصب کئے گئے ہیں، جن کے ذریعے زمینی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ۔
Comments
Post a Comment