Skip to main content

Posts

اقتصادی راہداری کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا معاشی پراجیکٹ ہے.

اقتصادی راہداری کا منصوبہ دنیا کا سب سے بڑا معاشی پراجیکٹ ہے. یہ ہزاروں کلومیٹر ریلویز، موٹرویز، لاجسٹک سائٹس اور بندرگاہوں کا ایک مربوط نظام ہے۔ چین ہر روز 60 لاکھ بیرل تیل باہر سے منگواتا ہے جس کا سفر 12000 کلومیٹر بنتا ہے جبکہ یہی سفر گوادر سے صرف 3000 کلومیٹر رہ جائیگا۔ گوادر پورٹ آبنائے ہرمز پر دنیا کی سب سے گہری بندرگاہ ہے۔ مصر کی نہر سویز سے پورے یورپ کے لیے روزانہ 40 لاکھ بیرل تیل جاتا ہے جبکہ گوادر سے صرف چین کے لیے روزانہ 60 لاکھ بیرل تیل جائیگا۔ چین کو سالانہ 20 ارب ڈالر بچت صرف تیل کی درآمد میں ہوگی جبکہ پاکستان کو تیل کی راہداری کی مد میں 5 ارب ڈالر سالانہ ملیں گے۔ سب سے بڑھ کر چین امریکہ اور انڈیا کی محتاجی سے نکل آئیگا جو اس وقت چین جانے والے سمندری راستوں کو کنٹرول کر رہے ہیں۔ صرف اسی بات سے امریکہ اور بھارت سمیت تمام تر دشمن ممالک کو موت پڑ رہی ہے۔ ایشیا اور افریقہ دنیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہیں جبکہ یورپ صرف 13 فیصد بنتا ہے دنیا کی کل آبادی کا۔ روس اپنی تجارت اس خطے میں کرنا چاہتا ہے اس کے لیے روس کے پاس صرف دو ہی راستے ہیںایران کی چاہ بہار بندرگاہ جسکی گہرائی...

شرم آنی چاہیے، آئی جی اسلام آباد کابرہنہ حالت میں سڑک پرآنیوالی لڑکی سے متعلق ایساانکشاف کہ ہرپاکستانی کاسرشرم سے جھک جائے

گزشتہ دنوں اسلام آباد کی سڑک پربرہنہ حالت میں آنیوالی لڑکی کی ویڈیوانٹرنیٹ پروائرل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے تفصیلات جاری کردی ہیں اور انکشاف کیا ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیںتھا اور پولیس نے اسے ورثاءتک پہنچادیا، مجھے ایسے تمام لوگوں پرافسوس ہے  جنہوں نے تصاویراورویڈیوزانٹرنیٹ پراپ لوڈکردیں اور متعلقہ فیملیز کیلئے بے عزتی کاباعث بنے، ہم سب کو شرم آنی چاہیے جو اسے شیئردرشیئرکررہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدمیں بھی دوسروں کے رازوں کی پردہ پوشی کاحکم دیا، 30سال سے زائدعمرکی خاتون کاویڈیوکلپ سوشل میڈیا پروائرل ہورہاہے ، اس کادماغی توازن ٹھیک نہیںتھا اور کبھی کبھی ہوش وحواس کھوبیٹھتی ہے، وہ فرانس کے ویزہ کیلئے اسلام آبادآئی تھی لیکن صحت کامسئلہ درپیش آنے پر مری کی طرف جانیوالی ملحقہ سڑک پرآگئی۔13اکتوبرکوخاتون نے کپڑے اتارے اورپلاسٹک  کونز پھینکتے ہوئے  گاڑیوں کے پیچھے بھاگناشروع کردیا۔ اُنہوں نے بتایاکہ پولیس موقع پرپہنچی اوراسے شال میں لپیٹا، ویمن سٹیشن منتقل کیا  اوربعدا زاں فیملی سے ...

ریڈیو پاکستان بھی گروی،موٹر وے بھی گروی رکھ دیا،نیوکلیئر اثاثے بھی گروی رکھ دیں گے،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

ریڈیو پاکستان بھی گروی،موٹر وے بھی گروی رکھ دیا،نیوکلیئر اثاثے بھی گروی رکھ دیں گے،بڑا قدم اُٹھالیاگیا لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری اراضی گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریڈیو پاکستان اور موٹر وے کی اراضی گروی رکھوا کر قرضہ حاصل کیا۔ آئین کے تحت سرکاری عمارتوں یا اراضی کو گروی نہیں رکھا جا سکتا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سرکاری اراضی کو گروی رکھ کر قرضہ لینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ،اور انہیں اس اقدام سے نہ روکا گیا تو حکمران نیوکلیئر اثاثے بھی گروی رکھ دیں گے ۔

پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف ٹھیک سے آپریشن نہیں کر رہی ڈان نیوز

پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف ٹھیک سے آپریشن نہیں کر رہی ڈان نیوز جنگ گروپ کے بعد حکومت کے قریب ترین سمجھے جانے والے دوسرے بڑے میڈیا گروپ ڈان نیوز نے ایک " نامعلوم سورس " کی بنا پر یہ خبر جاری کی ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف ٹھیک سے آپریشن نہیں کر رہی جس کی وجہ سے شائد "منتخب جمہوری حکومت" ڈی جی آئی ایس آئی کو تبدیل کر دے ۔۔۔۔۔۔  اب ذرا اس ساری صورت حال کی ایک بڑی تصویر پر نظر ڈالئے ! پاک فوج نے اس خطے میں دو تین ایسے کام کر دئیے ہیں جس نے اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں سارا کھیل برباد کرکے رکھ دیا ہے۔  ضرب عضب نے امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کے مشترکہ آپریشن ہارنسٹ نسٹ کی پاکستان میں کمر توڑ دی ہے اور پاکستان کو اندرونی خانہ جنگی کے ذریعے عراق و شام بنانے کا خواب ملیامیٹ کر دیا ہے۔  پاک فوج کی نگرانی میں بننے والے گوادر پراجیکٹ اور سی پیک کی بدولت نہ صرف چین امریکی اور انڈین دسترد برد سے محفوظ ہوکر براہ راست خلیج تک رسائی حاصل کر لے گا بلکہ دنیا کی یہ سب سے بڑی معیشت پاکستان پر انحصار کرنے لگے گی۔  یہی منصوبہ روس اور ایران جیسے ممال...

پاکستانی ہیکرز نے کمال کر دکھایا۔

پاکستانی ہیکرز نے کمال کر دکھایا۔ مقبوضہ کشمیر میں تھوئس کے فوجی ہوائی اڈے اور جموں ایئرپورٹ پر اُترنے والے بھارتی طیارے جونہی لینڈ کرنے کےلئے رن وے کے قریب پہنچتے ہیں، ان کے کاک پٹ میں پاکستان کے ملی نغمے گونجنے لگتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکروں نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب اُترنے والے طیاروں کے مواصلاتی پیغامات میں دخل اندازی کرنا شروع کردی ہے اور جیسے ہی کوئی طیارہ لینڈنگ کرنے کےلئے رن وے کے قریب پہنچتا ہے تو وہ کنٹرول ٹاور اور پائلٹ کے درمیان مواصلاتی رابطہ معطل کرکے اس کی جگہ پاکستان کے قومی نغمے نشر کرنا شروع کردیتے ہیں اور کنٹرول ٹاور اور طیارے کے کاک پٹ میں پاکستان کے ملی نغمے گونجنے لگتے ہیں۔ واضح رہے کہ پورے مقبوضہ کشمیر کا تمام ایئر ٹریفک کنٹرول بھارتی فضائیہ کے زیرِ انتظام ہے۔ ایک بھارتی پائلٹ کے مطابق جب بھی کوئی طیارہ دس ہزار فٹ سے کم کی بلندی پر پہنچتا ہے تو مبینہ پاکستانی ہیکر اس کا ٹیلی کمیونی کیشن سسٹم جام کردیتے ہیں اور اسی فریکوئنسی پر ’’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘‘ یا اسی طرح کے دوسرے پاکستانی قومی نغمے نشر کرنے لگتے ہی...

پاکستان کو کشمیر پر بات کرنے کا حق نہیں ۔۔۔ طویل عرصہ تک کشمیر کمیٹی کے چیئر مین رہنے والے فضل الرحمنٰ کے بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا

پاکستان کو کشمیر پر بات کرنے کا حق نہیں ۔۔۔ طویل عرصہ تک کشمیر کمیٹی  کے چیئر مین رہنے والے فضل الرحمنٰ کے بیان نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) کشمیر کمیٹی کے طویل عرصہ تک چیئرمین رہنے والے اور جمیعت علمائے اسلام (ف)کے امیر مولوی فضل الرحمنٰ نے  کشمیر سے متعلق ایسا بیان دے ڈالا ہے کہ جس سے بھارتی لابی خوشی سے نہال ہو گئی ہے ۔ آل پارٹیز کانفرنس میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اپنے علاقے فاٹا میں حالات کشمیر سے زیادہ خراب ہیں۔ ایسے خراب حالات کے پیش نظر پاکستان کا کوئی حق نہیں بنتا کہ وہ کشمیر کی بات کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی جانب سے بلائی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس جو کہ کشمیر میں بھارتی مظالم ، اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ اور دھمکیوں کی صورتحال پر غور کرنے کے لئے بلائی گئی تھی ، اس میں امیر جمیعت  علمائے اسلام (ف) نے الٹی ہی بات کہہ دی ۔ ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں  اور عوام شدید ترین مشکل حالات کا شکار ہیں اور حکومت کو چاہیے کہ پہلے اپنے ملک میں غربت اور بے چینی کا خات...

’’بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دیا جائے‘‘وائٹ ہاؤس میں پٹیشن کیلئے کتنے دستخطوں کی ضرورت ہے؟

پاکستان کو دہشت گرد قرار دیاجائے‘‘ وائٹ ہاؤس میں بھارت نواز پٹیشن خارج ہو گئی اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بھارت پر ایک بار پھر بازی لے گیا۔ وائٹ ہاؤس نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قراردینے کی پٹیشن خارج کردی۔پٹیشن بھارت نواز ارکان کانگریس نے دائر کی تھی جو جعلی دستخط کے باعث خارج کی گئی۔وائٹ ہاؤس نے پاکستان کودہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قراردینے کی بھارتی پٹیشن خارج کردی اور پٹیشن کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان کے خلاف یہ پٹیشن بھارت نواز امریکی کانگریس رکن ٹیڈ پوئے اوردانا روہرابیکر نے جمع کرائی تھی۔وائٹ ہاؤس کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پٹیشن ناقابل قبول ہے اور پٹیشن پر کئے گئے دستخط مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے۔وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ پٹیشن پر جعلی دستخط کئے گئے جس کی وجہ سے یہ ہٹادی گئی۔واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی وائٹ ہاؤس میں بھارت کو دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والا ملک قرار دینے کی پٹیشن دائر کی گئی ہے جس پر بڑی تعداد میں انسانیت کا در رکھنے والے لوگ دستخط کر رہے ہیں۔ پٹیشن کے مطابق بھارت پاکستان میں ش...