Skip to main content

شرم آنی چاہیے، آئی جی اسلام آباد کابرہنہ حالت میں سڑک پرآنیوالی لڑکی سے متعلق ایساانکشاف کہ ہرپاکستانی کاسرشرم سے جھک جائے


گزشتہ دنوں اسلام آباد کی سڑک پربرہنہ حالت میں آنیوالی لڑکی کی ویڈیوانٹرنیٹ پروائرل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے تفصیلات جاری کردی ہیں اور انکشاف کیا ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیںتھا اور پولیس نے اسے ورثاءتک پہنچادیا، مجھے ایسے تمام لوگوں پرافسوس ہے 

جنہوں نے تصاویراورویڈیوزانٹرنیٹ پراپ لوڈکردیں اور متعلقہ فیملیز کیلئے بے عزتی کاباعث بنے، ہم سب کو شرم آنی چاہیے جو اسے شیئردرشیئرکررہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدمیں بھی دوسروں کے رازوں کی پردہ پوشی کاحکم دیا، 30سال سے زائدعمرکی خاتون کاویڈیوکلپ سوشل میڈیا پروائرل ہورہاہے ، اس کادماغی توازن ٹھیک نہیںتھا اور کبھی کبھی ہوش وحواس کھوبیٹھتی ہے، وہ فرانس کے ویزہ کیلئے اسلام آبادآئی تھی لیکن صحت کامسئلہ درپیش آنے پر مری کی طرف جانیوالی ملحقہ سڑک پرآگئی۔13اکتوبرکوخاتون نے کپڑے اتارے اورپلاسٹک کونز پھینکتے ہوئے گاڑیوں کے پیچھے بھاگناشروع کردیا۔ اُنہوں نے بتایاکہ پولیس موقع پرپہنچی اوراسے شال میں لپیٹا، ویمن سٹیشن منتقل کیا اوربعدازاں فیملی سے رابطہ کرکے سپردکردی گئی۔دماغی صحت کے بارے میں علم ہونے کے باوجود بعض لوگوں نے ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیاپراپ لوڈکردیں، یہ پولیس ہی تھی جس نے اسے ڈھانپنے کی کوشش کی حتیٰ کہ میڈیاتک بھی خبرنہ پہنچ سکی تاکہ خاندان کوشرمندگی سے بچایاجاسکے لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ کچھ لوگوں نے ویڈیوز اورتصاویراپ لوڈ کردیں۔اگریہ ہم میں سے کسی کے ساتھ یاہماری خواتین کیساتھ ہوا ہوجودماغی عدم توازن کی وجہ سے عوامی مقام پرآجائے توہمارے اوپر پھرکیاگزرے گی، مہربانی کرکے ویڈیوشیئرکرناچھوڑیں اورکسی کوبھی ملے تووہ اسے ڈیلیٹ کردیں۔ اُنہوں نے خاندان کومزیدشرمندگی سے بچانے کی درخواست کرتے ہوئے کہاکہ اگرآپ جانتے بھی ہیں تو خاتون کانام اورپتہ نہ لکھیں اورایک ذمہ دارشہری ہونے کاثبوت دیں۔اگرآپ کوکہیں ویڈیویاتصویرملتی ہے تویہ تحریرکاپی کرکے اس کے نیچے پھینک دیں،شاید کسی کو احساس ہوجائے۔

Comments

Popular posts from this blog

Suicide Bomber hailed from Afghanistan. Entered through Torkham Border a...

Suicide Bomber hailed from Afghanistan. Entered through Torkham Border and I brought him to Lahore.  لاہور دھماکے کے گرفتار سہولت کار کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔

قہر برپا کیا تم نے نبیﷺکا نام لے کر

J-31 اسٹیلتھ جنگی طیارہ جس نے امریکا کی نیندیں اڑادیں

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا اسٹیلتھ طیارہ ’’ایف سی 31 جرفالکن‘‘ (FC-31 Gyrfalcon) عرف ’’جے 31‘‘ (J-31)، جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں  چین کو امریکا کے قریب تر لے آیا ہے کیونکہ اسے صحیح معنوں میں امریکی F-35 ’’جوائنٹ اسٹرائک فائٹر‘‘ (جے ایس ایف) کا مدمقابل کہا جاسکتا ہے۔ 35-F اب تک اس کا دوسرا پروٹوٹائپ آزمائشی پروازیں کرچکا ہے اور توقع کی جارہی ہے   کہ چینی فضائیہ میں اس کی شمولیت کا سلسلہ 2022 شروع ہوجائے گا۔ ذرائع ابلاغ سے یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ اس کا سب سے پہلا ممکنہ خریدار   پاکستان ہوگا لیکن ایسی غیر مصدقہ اطلاعات بھی موجود ہیں کہ اس منصوبے میں پاکستانی انجینئر اور سائنسدان بھی چینی ٹیم کے ساتھ شریک ہیں۔ یہ بات اس لیے بھی قرینِ قیاس ہے کیونکہ ایف سی ون (FC-1) منصوبے کو ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘ (JF-17 Thunder) کے طور پر کامیابی سے ہمکنار کرنے میں   پاکستانی ماہرین نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ’’تھنڈر‘‘ صرف   چین ہی میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی مقامی طور پر (پی اے سی کامرہ میں) تیار کیا جارہا ہے۔ ...