پاکستانی ہیکرز نے کمال کر دکھایا۔
مقبوضہ کشمیر میں تھوئس کے فوجی ہوائی اڈے اور جموں ایئرپورٹ پر اُترنے والے بھارتی طیارے جونہی لینڈ کرنے کےلئے رن وے کے قریب پہنچتے ہیں، ان کے کاک پٹ میں پاکستان کے ملی نغمے گونجنے لگتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکروں نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب اُترنے والے طیاروں کے مواصلاتی پیغامات میں دخل اندازی کرنا شروع کردی ہے اور جیسے ہی کوئی طیارہ لینڈنگ کرنے کےلئے رن وے کے قریب پہنچتا ہے تو وہ کنٹرول ٹاور اور پائلٹ کے درمیان مواصلاتی رابطہ معطل کرکے اس کی جگہ پاکستان کے قومی نغمے نشر کرنا شروع کردیتے ہیں اور کنٹرول ٹاور اور طیارے کے کاک پٹ میں پاکستان کے ملی نغمے گونجنے لگتے ہیں۔
واضح رہے کہ پورے مقبوضہ کشمیر کا تمام ایئر ٹریفک کنٹرول بھارتی فضائیہ کے زیرِ انتظام ہے۔ ایک بھارتی پائلٹ کے مطابق جب بھی کوئی طیارہ دس ہزار فٹ سے کم کی بلندی پر پہنچتا ہے تو مبینہ پاکستانی ہیکر اس کا ٹیلی کمیونی کیشن سسٹم جام کردیتے ہیں اور اسی فریکوئنسی پر ’’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘‘ یا اسی طرح کے دوسرے پاکستانی قومی نغمے نشر کرنے لگتے ہیں۔
طیاروں کے مواصلاتی رابطے میں اس ’’مبیّنہ دخل اندازی‘‘ نے بھارتی فوج اور شہری ہوا بازی کے اداروں کو اتنا پریشان کردیا ہے کہ وہ اس سے بچنے کےلئے رابطے کی فریکوئنسی بار بار تبدیل کرتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی نہ کوئی ہیکر اس نئی فریکوئنسی کو شناخت کرکے اس پر پاکستانی قومی نغمے نشر کرنے لگتا ہے۔ علاوہ ازیں لینڈنگ گیئر کھولتے ہی پائلٹ اپنے طیارے کی کمیونی کیشن فریکوئنسی بدل کر VHF کردیتے ہیں جس پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ نسبتاً محفوظ ہوتا ہے لیکن پھر بھی یہ مکمل محفوظ ہرگز نہیں۔

Comments
Post a Comment