ریڈیو پاکستان بھی گروی،موٹر وے بھی گروی رکھ دیا،نیوکلیئر اثاثے بھی گروی رکھ دیں گے،بڑا قدم اُٹھالیاگیا
ریڈیو پاکستان بھی گروی،موٹر وے بھی گروی رکھ دیا،نیوکلیئر اثاثے بھی گروی رکھ دیں گے،بڑا قدم اُٹھالیاگیا
لاہور( این این آئی)وفاقی حکومت کی طرف سے سرکاری اراضی گروی رکھ کر سکوک بانڈز جاری کرنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ عوامی تحریک کے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ریڈیو پاکستان اور موٹر وے کی اراضی گروی رکھوا کر قرضہ حاصل کیا۔ آئین کے تحت سرکاری عمارتوں یا اراضی کو گروی نہیں رکھا جا سکتا ۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سرکاری اراضی کو گروی رکھ کر قرضہ لینے کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے ،اور انہیں اس اقدام سے نہ روکا گیا تو حکمران نیوکلیئر اثاثے بھی گروی رکھ دیں گے ۔
Comments
Post a Comment