شرم آنی چاہیے، آئی جی اسلام آباد کابرہنہ حالت میں سڑک پرآنیوالی لڑکی سے متعلق ایساانکشاف کہ ہرپاکستانی کاسرشرم سے جھک جائے
گزشتہ دنوں اسلام آباد کی سڑک پربرہنہ حالت میں آنیوالی لڑکی کی ویڈیوانٹرنیٹ پروائرل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے تفصیلات جاری کردی ہیں اور انکشاف کیا ہے کہ لڑکی کا ذہنی توازن درست نہیںتھا اور پولیس نے اسے ورثاءتک پہنچادیا، مجھے ایسے تمام لوگوں پرافسوس ہے جنہوں نے تصاویراورویڈیوزانٹرنیٹ پراپ لوڈکردیں اور متعلقہ فیملیز کیلئے بے عزتی کاباعث بنے، ہم سب کو شرم آنی چاہیے جو اسے شیئردرشیئرکررہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجیدمیں بھی دوسروں کے رازوں کی پردہ پوشی کاحکم دیا، 30سال سے زائدعمرکی خاتون کاویڈیوکلپ سوشل میڈیا پروائرل ہورہاہے ، اس کادماغی توازن ٹھیک نہیںتھا اور کبھی کبھی ہوش وحواس کھوبیٹھتی ہے، وہ فرانس کے ویزہ کیلئے اسلام آبادآئی تھی لیکن صحت کامسئلہ درپیش آنے پر مری کی طرف جانیوالی ملحقہ سڑک پرآگئی۔13اکتوبرکوخاتون نے کپڑے اتارے اورپلاسٹک کونز پھینکتے ہوئے گاڑیوں کے پیچھے بھاگناشروع کردیا۔ اُنہوں نے بتایاکہ پولیس موقع پرپہنچی اوراسے شال میں لپیٹا، ویمن سٹیشن منتقل کیا اوربعدا زاں فیملی سے ...