Skip to main content

بھارت پاکستان پر حملہ کردیتا اگر یہ اہم ملک بیچ میں نہ آتا۔۔۔! کون سے ملک نے بھارت کو جنگی پاگل پن سے باز رکھا ؟ نام جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

بھارت پاکستان پر حملہ کردیتا اگر یہ اہم ملک بیچ میں نہ آتا۔۔۔! کون سے ملک نے بھارت کو جنگی پاگل پن سے باز رکھا ؟ نام جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا ذرائع کے مطابق با اثر سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ بھارت کا جنگی جنون ٹھنڈا کرنے میں واشنگٹن کا بہت بڑا ہاتھ ہے ۔تفصیلات کے مطابق آج دوسری بار بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلا ف ورزی کی گئی جس کے بعد افواج پاکستان نےفوری ایکشن لیتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کر دیا اور حالیہ جنگی جارحیت کے بعد بھارت کو اب احساس ہوگیا ہے کہ پاکستان کیخلاف فوجی آپشن سے نقصان پاکستان کا نہیں بلکہ خود ان کا اپنا ہوگا اور اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے بھارت نے ایل او سی کی خلاف ورزی کے باوجود فوری ایکشن لیتے ہوئے پاکستان کو صلح اور امن کا پیغام پہنچایا۔کچھ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان پر حملہ کرنے سے بھارت کو باز رکھنے میں واشنگٹن کا بڑا ہاتھ ہے ۔ ذرائع کاکہناتھا کہ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد نریندر مودی کے ایک سینئرمشیر نے اسلام آباد میں ایک اہم شخصیت سے رابطہ کرکے وزیراعظم نواز شریف تک پیغام پہنچایا ہے کہ بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتا۔واضح رہے کہ آج چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے

Comments

Popular posts from this blog

Suicide Bomber hailed from Afghanistan. Entered through Torkham Border a...

Suicide Bomber hailed from Afghanistan. Entered through Torkham Border and I brought him to Lahore.  لاہور دھماکے کے گرفتار سہولت کار کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔

قہر برپا کیا تم نے نبیﷺکا نام لے کر

J-31 اسٹیلتھ جنگی طیارہ جس نے امریکا کی نیندیں اڑادیں

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ چین کا اسٹیلتھ طیارہ ’’ایف سی 31 جرفالکن‘‘ (FC-31 Gyrfalcon) عرف ’’جے 31‘‘ (J-31)، جدید ترین عسکری ٹیکنالوجی کے میدان میں  چین کو امریکا کے قریب تر لے آیا ہے کیونکہ اسے صحیح معنوں میں امریکی F-35 ’’جوائنٹ اسٹرائک فائٹر‘‘ (جے ایس ایف) کا مدمقابل کہا جاسکتا ہے۔ 35-F اب تک اس کا دوسرا پروٹوٹائپ آزمائشی پروازیں کرچکا ہے اور توقع کی جارہی ہے   کہ چینی فضائیہ میں اس کی شمولیت کا سلسلہ 2022 شروع ہوجائے گا۔ ذرائع ابلاغ سے یہ تفصیلات سامنے آئی ہیں کہ اس کا سب سے پہلا ممکنہ خریدار   پاکستان ہوگا لیکن ایسی غیر مصدقہ اطلاعات بھی موجود ہیں کہ اس منصوبے میں پاکستانی انجینئر اور سائنسدان بھی چینی ٹیم کے ساتھ شریک ہیں۔ یہ بات اس لیے بھی قرینِ قیاس ہے کیونکہ ایف سی ون (FC-1) منصوبے کو ’’جے ایف 17 تھنڈر‘‘ (JF-17 Thunder) کے طور پر کامیابی سے ہمکنار کرنے میں   پاکستانی ماہرین نے بھرپور کردار ادا کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ’’تھنڈر‘‘ صرف   چین ہی میں نہیں بلکہ پاکستان میں بھی مقامی طور پر (پی اے سی کامرہ میں) تیار کیا جارہا ہے۔ ...