Skip to main content

اب آیا نہ اونٹ پہاڑ کے نیچے ‘‘ بھارت پاکستان کو صرف دھمکیاں دیتا رہ گیااور چین نے کر دکھایا ایسا زبردست اقدام کہ بھارتیوں کی چیخیں نکل گئیں

’’اب آیا نہ اونٹ پہاڑ کے نیچے ‘‘ بھارت پاکستان کو صرف دھمکیاں دیتا رہ گیااور چین نے کر دکھایا ایسا زبردست اقدام کہ بھارتیوں کی چیخیں نکل گئیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی میڈیا کے ہاتھوں یرغمال مودی سرکار کو پاکستان کا پانی روکنے کی دھمکی مہنگی پڑ گئی،چین نے دریائے برہم پترا پر بھارت کا پانی روک لیا، تبت کے مقام پر ہائیڈرو پراجیکٹ کی تعمیر شروع، بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں کو پانی کی فراہمی متاثر ہوگی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے تبت کے مقام پر اپنی تاریخ کا سب سے بڑا آبی منصوبہ شروع کردیا جسے لال ہو پروجیکٹ کا نام دیا گیاہے اس منصوبے پر چار اعشاریہ نو پانچ بلین یوان لاگت آئی گی اور یہ2019 میں مکمل ہوگا ۔اس منصوبے کی تعمیر سے دریائے برہم پترا کے پانی میں 36فیصد کمی واقع ہوگی جس کے نتیجے میں بھارت کی پانچ بڑی ریاستوں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگی اس کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش کو بھی پانی کی فراہمی متاثر ہوگی ، چینی حکام کے مطابق بھارت کے ساتھ پانی کے معاملے پر کسی قسم کا معاہدہ نہیں ہے اسلئے ہم اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہیں ۔
دوسری جانب چینی رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے پاک چین سرحد پر نیو کلیئر طاقت کے حامل جیٹ طیاروں کی تعیناتی کا امکان ہے ۔ چینی دارالحکومت بیجنگ میں ایک میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت فرانس سے حاصل کئے جانے والے نیو کلیئر صلاحیت کے حامل36جیٹ طیاروں کو اپنی مزاحمت کو برقرار رکھنے اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے لئے پاک چین سرحد پر تعینات کر سکتا ہے۔ چینی اخبار میں شائع ایک رپورٹ کے مطابق بھارت پاک چین سرحد سمیت دیگر متنازعہ سرحدوں پر فرانس میں بنے جیٹ طیارے تعینات کرے گا۔ اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایس آئی پی آر آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت ہتھیاروں کی درآمد کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے۔ ایشیائی ریجن میں ہتھیاروں اور اسلحہ کی زیادہ درآمد کی وجہ وسط ایشیاء کی غیر مستحکم صورتحال ہے جبکہ دوسری وجہ چین کی بڑھتی طاقت کے باعث اس کے ہمسایہ ممالک کے تحفظات بھی اس کی ایک وجہ ہیں ۔ چینی ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ ایسے رافیل جیٹ طیارے نیو کلیئر ہتھیاروں کے حامل ہوتے ہیں جس کا مطلب یہ ہے کہ ایسے جیٹ طیاروں کی تعیناتی کے بعد بھارت کی صلاحیت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ شنگھائی انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں ڈائریکٹر آف سائوتھ ایشیاء اسٹڈیز نے بتایا کہ بھارت نے فرانس سے رافیل ٹیکنالوجی خریدنے کی خواہش کا اظہار کیا جسے فرانس نے مسترد کر دیا اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ فرانس کا بھارت کی ملٹری صنعت سسٹم میں مدد کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ آج پھر بھمبر، آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر جارجیت کی گئی ہے جس کا پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق چھمب سیکٹر پر بھارتی فوج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا یہ سلسلہ 2گھنٹے تک جاری رہا، تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ہے جس کے بعد بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ کشیدگی نہیں بڑھانا چاہتے، بھارت نے پاکستان سے رابطہ کر لیا ہے، اعلیٰ سفارتی ذریعے کے مطابق مودی کے مشیر نے اسلام آباد میں سینئر شخصیت سے رابطہ کرکے وزیراعظم کو پیغام دیامیڈیا ذرائع کے مطابق با اثر سفارتی ذرائع کا کہناہے کہ نریندر مودی کے ایک سینئرمشیر نے اسلام آباد میں ایک اہم شخصیت سے رابطہ کرکے وزیراعظم نواز شریف تک پیغام پہنچایا ہے کہ بھارت کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں چاہتا۔

Comments

Popular posts from this blog

راحیل شریف نے پاکستانی نوجوانوں کو بڑا پیغام دے دیا

ہم پاکستان کے لئے ہر حد کراس کر سکتے ہیں آپ کے اندر تین چیزیں ہونی چاہئیں۔۔۔راحیل شریف نے پاکستانی نوجوانوں کو بڑا پیغام دے دیا اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی کا دنیا میں کوئی ثانی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چاہے مودی ہو، را ہو یا کوئی بھی ہومیں آپ کو یقین سے بتا سکتا ہوں کہ  پاکستان کی سرحدوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے کیونکہ سرحدوں کی حفاظت پر پاکستان آرمی کھڑی ہے ہم اپنے دشمن کی چالوں کو اچھے طریقے سے سمجھ چکے ہیں اور ان کا توڑ کریں گے۔ ہم وطن کے دفاع میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے وطن کے دفا ع کے لئے ہر حد تک جائیں گے بلکہ ہر حد کراس بھی کریں گے۔ راحیل شریف نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے نوجوانوں میں بہت زیادہ پوٹینشل ہے ، اپنے ٹیلنٹ کو آگے لے کر چلیں اور پیچھے مڑ کر کبھی نہ دیکھیں۔ آپ نے کہا کہ میں ہمیشہ تین سی (c’s) پر زور دیتا ہوں کہ ان کو اپنے ذہن میں رکھیں اور ان کو اپنے ساتھ لے کر چلیں ۔ کریکٹر، کریج اور کمپیٹنس جنرل راحیل شریف نے نو...

Pakistan Army inducts LY-80 Surface to Air Missile System.

LY 80 system capable of tracking, destroying targets at low and medium altitude; COAS says system to increase army’s response capability to current, emerging threats RAWALPINDI: The Pakistan Army has inducted low to medium altitude air defence system (Lomads) LY 80 in its air defence system.According to the Inter-Services Public Relations (ISPR), Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa was the chief guest at the induction ceremony held at the Army Auditorium. The LY 80 is a Chinese mobile air defence system capable of tracking and destroying variety of aerial targets at longer ranges flying at low and medium altitudes.  The COAS said that LY 80 Lomads increases the army’s response capability to current and emerging air defence threats. Earlier on arrival, the army chief was received by Commander Army Air Defence Command Lieutenant General Muhammad Zahid Latif Mirza. The HQ16A (LY-80) SAM components comprise a searching radar vehicle, command vehicle, ...

Suicide Bomber hailed from Afghanistan. Entered through Torkham Border a...

Suicide Bomber hailed from Afghanistan. Entered through Torkham Border and I brought him to Lahore.  لاہور دھماکے کے گرفتار سہولت کار کا اعترافی بیان سامنے آگیا۔